اسلام آباد: (بیورورپورٹ) پاکستان نے واضح کیا ہے مکہ معاہدے کے پابند ،سعودی عرب کےساتھ کھڑے ،حرمین شریفین کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش گھناونا، انتہائی تشویشناک اقدام ،دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات شدید مجروح ہوئے ،سعودی عرب کی خودمختاری، امن ،علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلئے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،سعودی مسلح افواج کی بروقت، موثر ،پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہیں،صورتحال کو کامیابی سے قابو میں رکھ کر اہم تنصیبات کے تحفظ کو یقینی بنایاگیا ،مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کا انتہائی سنجیدگی کےساتھ جائزہ لے رہے ہیں،خطے میں پائیدار امن، استحکام ،تنازعات کے دیرپا حل کےلئے سفارتکاری، بامعنی مذاکرات اور سیاسی ذرائع ہی واحد موثر راستہ ہیں، پاکستان ہمیشہ پرامن حل و تعمیری مکالمے کی حمایت کرتا رہے گا۔
سجاد حیدر خان نے کہا امن و استحکام پاکستان ،ایران سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے ،حوثیوں کو اپنی سرگرمیاں روکنا ہوں گی،بھارتی بحری جہاز نے پاکستانی بحریہ کے جہاز کے انتہائی قریب جارحانہ نقل و حرکت کی ،دونوں بحری جہازوں کے درمیان ٹکر ہوئی، بھارتی کارروائی بین الاقوامی قانون ،1991کے دوطرفہ معاہدے کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا،بھارت جنوبی ایشیا کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے والی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں سے باز رہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی کے سیشن میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، رواں برس پاکستان نے صرف ویساکھی کےلئے 2800سے زیادہ ویزے جاری کیے،کرتارپور راہداری پاکستان نہیں ،بھارت نے بند کررکھی ہے، پاکستان کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہنے کےلئے تیار ہے، مستند ویزا رکھنے والے اور تعلیمی کورس کےلئے موجود افغان طلبہ ملک میں قیام کرسکتے ہیں۔
غزہ میں نسل کشی کی جنگ،قتل عام روکاجائے،فلسطینی صدر محمود عباس
وزیراعظم کی امریکہ میں مقیم کاروباری شخصیات کو سرمایہ کاری کی دعوت
چینی صدر کاامریکہ میں تاریخی ریڈ کارپٹ استقبال ، توپوں کی سلامی
اصلاحات سے پاکستان کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا،آئی ایم ایف
مالدیپ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کامعترف
غزہ کی تعمیر نو وبحالی ،2.45 ارب ڈالرکے منصوبے کی نقاب کشائی
ن لیگ کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 23 ویں صدر منتخب،حلف اٹھا لیا
بنیادی حقوق کو ازخود ایس او پیز سے ختم نہیں کیا جاسکتا،اسلام آباد ہائیکورٹ
احتجاج کا پروگرام حتمی،بات چیت ناگزیر،حکومت کوانا ختم کرنا ہوگی،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد ،پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری



















