کراچی: (بیورورپورٹ)ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومتی ریلیف سکیم کے تحت پٹرول فراہم کرنے سے انکار کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی پی ڈی اے انوار کمال نے کہا ریلیف سکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی، موجودہ طریقہ کار پر عملدرآمد بھی مشکل ہے،عوام کو براہ راست اور آسان طریقے سے ریلیف فراہم کیا جائے،مہنگائی کے باعث ڈیلرز کا سرمایہ پہلے ہی متاثر ،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں کے واجبات بھی زیر التوا ہیں۔
انوار کمال نے کہاریلیف سکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابل عمل نہیں، ڈیلرز اپنے مارجن میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں،موجودہ ریلیف سکیم کے تحت ڈیلرز پٹرول فراہم نہیں کریں گے،سستے پٹرول کی رقم حکومت ڈیلرز کو کس طریقہ کار کے تحت ادا کرے گی؟ 3روز سے رابطہ کیا جا رہا ہے، کوئی جواب نہیں ملا۔
ڈیلرز کاحکومتی ریلیف سکیم کے تحت پٹرول فراہم کرنے سے انکار


















