اسلام آباد:(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف لوڈشیڈنگ پر برہم،کسی بھی علاقے میں 2گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
شہباز شریف کی زیرصدارت ملک میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ پر ہونےوالے اہم جائزہ اجلاس میں مختلف شہروں میں بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں کشیدگی اور ترسیلی مشکلات کے باعث آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے بجلی کی پیداوار میں کمی آئی،آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث طلب اور رسد میں توازن برقرار رکھنے کےلئے لوڈ مینجمنٹ کرنا پڑ رہی ہے۔
وزیراعظم نے بجلی کی غیر معمولی لوڈشیڈنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاآر ایل این جی کی ترسیل میں تعطل سے نمٹنے کےلئے فوری اقدامات اور بجلی کی پیداوار و ترسیل کےلئے دستیاب تمام وسائل موثر انداز میں استعمال کیے جائیں،کسی بھی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔
شہباز شریف نے بجلی صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کےلئے ڈسکوز کی سطح پر کنزیومر گریوینس ریڈریسل کمیٹیاں قائم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہاشکایات کے ازالے کےلئے قائم کمیٹیوں میں عوامی نمائندگی یقینی ،تمام گریونس ریڈریسل کمیٹیوں کو ایک ہفتے کے اندر فعال کیا جائے۔
علاوہ ازیں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کو فصلوں کی نگرانی کےلئے دستیاب موبائل ایپ پرآگاہی بڑھانے کےلئے موثر میڈیا مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہازرعی شعبے کی برآمدات بڑھانے کےلئے زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن ناگزیر ہے ،زرعی شعبے کا ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی کردار ہے ،پاکستان کی زرعی مصنوعات کےلئے عالمی منڈیوں میں رسائی بڑھانے اور نئی منڈیاں تلاش کرنے کےلئے مربوط اقدامات لیے جائیں۔
لکی مروت میں انسدادِ پولیو کی تیاریاں مکمل، ایک لاکھ 71 ہزار 627 بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
وزیراعلیٰ پنجاب کا 3 سال تک مجموعی طور پر10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف
بلوچستان: متعدد خاندانوں کا دہشت گردی میں ملوث اہل خانہ سے اعلان لاتعلقی
مہنگائی نے نوجوانوں کا گھر اور گاڑی خریدنے کا خواب مشکل بنا دیا:پریشے عدنان
پاکستان نے ون ڈے فائنل میں مشترکہ طور پر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا
اختلافات اپنی جگہ لیکن صوبے کے امن کیلئے متفق ہونا پڑیگا: فیصل کریم کنڈی
افغانستان سے دہشت گردی پر تشویش، پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: مارکو روبیو
حکومت کا نیا پیٹرول فارمولا، ریفائنریز اور اربوں ڈالر کے اپ گریڈ منصوبے خطرے میں
ایل پی جی ایسوسی ایشنز کا 16 نومبر سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان
ایران کی ایک یا دو جوہری تنصیبات پر کارروائی کرنا باقی ہے: ٹرمپ


















