صدر زرداری کا دورہ یورپ مختصر ، کل پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

لندن (مشرق نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ یورپ مختصر کر دیا۔ صدر آصف علی زرداری دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل 8 ستمبر کو پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے فرانس کا دورہ منسوخ کردیا، صدر آصف علی زرداری نے دودن کیلئے فرانس جانا تھا تاہم اب وہ برطانیہ سے پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ صدر آصف علی زرداری سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی برطانیہ میں ملاقات کی تھی جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی لندن میں صدر پاکستان سے ملے تھے۔