اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معاشی استحکام حاصل ، پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ہوا،مجموعی خسارہ کم ہوکر 2.6فیصد رہ گیا، ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں،معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے، بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا۔
وزیر خزانہ نے کہانجی شعبے کو معاشی قیادت کا کردار اداکرنے کے قابل بنانا ، نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا معاشی ترقی کےلئے اہم ہے،پبلک پرائیویٹ شراکت داری اور نجکاری کے ذریعے سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہے،،نجکاری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی ،سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ترجیح دیں گے۔
پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دینگے،وزیر خزانہ


















