تاشقند:(مشرق نیوز) پاکستان ،ازبکستان نے دوطرفہ تجارت ،سرمایہ کاری مواقع بڑھانے سمیت اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے پر اتفاق کرلیا۔
ازبکستان میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے ازبک نائب وزیراعظم جمشید خودجایف سے ملاقات کی، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستانی سفیر نے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی پرنائب وزیراعظم کو مبارکباد دی اور آزادی کے بعد مختلف شعبوں میں ازبکستان کی کامیابیوں کو سراہا۔
ازبک نائب وزیراعظم نے کہا دونوں ممالک کے سرکاری اداروں، کاروباری برادری اور چیمبرز کو متحرک کر کے اقتصادی تعاون کی وسیع صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے یقین دلایا پاکستان مشترکہ اقتصادی اہداف کے حصول کےلئے پرعزم ،دونوں ممالک نے اقتصادی روابط کے فروغ کےلئے جامع روڈ میپ بھی تیار کر رکھا ہے۔
پاکستان ،ازبکستان کا اقتصادی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق


















