اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سانحہ پمز میں14 نوزائیدہ بچوں کی اموات پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔
وکیل نثار اے مجاہد نے آرٹیکل 199 کے تحت عوامی مفاد میں دائر آئینی درخواست میں وفاق، وزارت صحت، وزارت داخلہ، پمز، سی ڈی اے اور آئی جی اسلام آباد سمیت 13 اداروں کو فریق بنایا گیا ۔
درخواست گزار نے مو¿قف اختیار کیا الیکٹریکل ، اے سی کی خرابی کو پمز میں آگ لگنے کی ابتدائی وجہ قرار دیا گیا ، نوزائیدہ بچے خود کو بچانے یا ہسپتال سے نکلنے کی صلاحیت نہیں رکھتے،آئین کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی زندگی ،وقار کا تحفظ ریاستی ذمہ داری ہے،واقعہ کی تحقیقات کےلئے انجینئرز ،طبی ماہرین پر مشتمل آزاد کمیٹی بنائی جائے۔
سانحہ پمز،اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر


















