اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر وصدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہاہے سانحہ پمز سے سبق ملتا موجودہ نظام ہرگز درست نہیں، چھوٹے انتظامی یونٹس بنائے بغیر نظام کی خامیاں دور نہیں ہوں گی۔
جنوبی پنجاب کی اہم سیاسی شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہانئے صوبوں کیلئے رابطہ مہم تیز، ہم خیال لوگوں کے پاس جائیں گے،جلد ملتان ،بہاولپور کا دورہ کروں گا، نئے صوبے نیا نظام کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا، جنوبی پنجاب صوبے کیلئے کچھ کا م نہیں کیا گیا، ایمانداری سے ملکی مفاد میں نئے صوبوں کا بیڑہ اٹھایا ۔
سانحہ پمز سے سبق ملتا موجودہ نظام بالکل درست نہیں، عبدالعلیم خان


















