واشنگٹن :(بیورورپورٹ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے وینزویلا کےساتھ معاہدے کے تحت امریکہ نے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل کر لیا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے وینزویلا کےساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ طے کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا میری ہدایت پر وزیر خارجہ مارکو روبیو ، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کےساتھ ملکر نجی شعبے کی شراکت سے معاہدہ طے کیا ،معاہدے سے وینزویلا کو بڑی کامیابی ،خوشحالی کی جانب لےجانے میں مدد ملے گی۔
امریکہ کا وینزویلا کیساتھ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ

















