وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ناراض شاہ غلام قادر کو منا لیا


مظفرآباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے ناراض پارٹی رہنما شاہ غلام قادر کو منا لیا، نو منتخب وزیر اعظم افتخار گیلانی صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کے گھر گئے،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

دریں اثنا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہا مہاجرین جموں کشمیرکا استحصال کرنے والوں کا محاسبہ ہوگا،مہاجرین جموں کشمیر نے اپنی جائیدادیں، گھر اور وطن چھوڑ کر تحریک آزادی کشمیر کےلئے تاریخی قربانیاں دیں، حقوق ،نمائندگی کا تحفظ حکومتی ذمہ داری ہے،مسائل کا جائزہ لینے کے لیے ممبران اسمبلی ، مہاجرین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی، ملازمت، تعلیم ،صحت کے مختص کوٹے پر میرٹ کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔