اسلام آباد (مشرق نیوز) حکومت نے سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کیلئے تمام جماعتوں سے نمائندگی کیلئے نام مانگ لئے۔ قومی اسمبلی نے جمعہ کو مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی قرار داد منظور کی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کیلئے نام مانگ لئے ہیں، مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق نام ملتے ہی پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔
سانحہ پمز: حکومت نے پارلیمانی تحقیقات کیلئے تمام جماعتوں سے نام مانگ لئے


















