مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں ،ایڈمرل نوید اشرف


لاہور:(سٹاف رپورٹر)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے مستقبل کی جنگیں نئی حکمت عملیوں کی متقاضی ہیں ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا، 55ویں پاکستان نیوی سٹاف کورس کے شرکا سے خطاب میںجدید جنگی ماحول کی بدلتی نوعیت ،سمندری سلامتی کو درپیش ابھرتے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

نیول چیف نے کہاروایتی و غیر روایتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹنے کےلئے حکمت عملیوں کو نئے تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ،ادارہ جدیدیت، مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کے فروغ اور تینوں مسلح افواج کے درمیان مشترکہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،کورس کے شرکا اپنی سٹریٹجک بصیرت اور آپریشنل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مستقبل کے چیلنجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔