لودھراں میں گٹر صاف کرتے ہوئے 2 مزدور جاں بحق

لودھراں (مشرق نیوز) لودھراں میں جلالپور موڑ پر گٹر کی صفائی کرنے والے 2 مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دونوں افراد حفاظتی اقدامات کے بغیر گٹر لائن میں اترے تھے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے بغیر گٹر میں اترنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی بتایا ہے کہ واسا کے ایم ڈی، سائٹ انچارج اور سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔