پڑھائی کیلئے جانیوالے 10 ہزار پاکستانیوں نے برطانیہ میں پناہ مانگ لی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈی جی ایف آئی اے نے کہا ہے پڑھائی کیلئے جانیوالے 10 ہزار پاکستانیوں نے برطانیہ میں پناہ مانگ لی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور نے کہایورپی یونین و دیگر ممالک نے غیرقانونی آنے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا، غیر قانونی طورپربیرون ملک جانے والے پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں،رواں سال آذربائیجان وزٹ ویزے پرجانے والے7 ہزارپاکستانی واپس نہیں آئے، 580 پاکستانی بیلاروس گئے ،واپس نہیں آئے،برطانیہ میں 10 ہزارپاکستانیوں نے سٹوڈنٹس ویزے کا غلط استعمال کیا، 10 ہزارپاکستانی سٹوڈنٹ ویزے پرگئے اوربیرون ملک پناہ مانگ لی۔

عثما ن انور نے کہاملائیشیا ،ازبکستان کے ذریعے نیا ہیومن سمگلنگ روٹ سامنے آیا ،2025 میں بغیر دستاویزات جانے والے 39 ہزار 786 افرادکو آف لوڈکیاگیا،لیبیا سے 175 پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ، منظم بھکاریوں میں75 ،جعلی دستاویزت میں 31 فیصد کمی آئی ۔