انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی ہے:چیئرمین پی ٹی آئی

گلگت: ( ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی ہے۔

گلگت میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، گلگت بلتستان کے خوددار لوگ ایسے عناصر اور نظریے کو مسترد کریں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا پارٹی رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی کو روکنا اور صوبہ بدر کرنا آئین کے خلاف اقدام ، جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

مخالفین کی 4 سالہ کارکردگی یہی ہے پی ٹی آئی کو روکا جائے تاکہ وہ انتخابات جیت سکیں، عوام دھوکے میں نہیں آئیں گے۔