اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا حکومت و نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضمانت ،کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ،بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ، غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کے معروف صنعتکاروں و ممتاز کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
شہبازشریف نے کہا آپ پاکستان کے سفیر اور دنیا میں پہچان ہیں،معاشی پالیسی سازی میں کاروباری برادری سے مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں یہی معاشی پالیسی کا محور ہے ، حکومت ایسی صنعتوں کے فروغ کےلئے کوشاں ہے جن سے ملکی پیداوار بڑھے، برآمدات میں اضافہ ہو، ملازمتوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں ۔
وزیراعظم نے کہاصنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ،روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے،نوجوانوں کےلئے تکنیکی و فنی تربیت کے پروگرام شروع کئے تاکہ روز گار ملنے میں آسانی ہو اور وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔
کاروباری رہنماﺅں نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی بحالی کے سفر و بہتر مالیاتی انتظام پر اعتماد کا اظہار،معیشت کو درست سمت گامزن اور کاروبار و سرمایہ کاری کےلئے موزوں ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم ،ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بجٹ کی تیاری میں کاروباری برادری کو اعتماد میں لینے کے اقدام کو سراہا ،قومی معیشت کی مضبوطی و بجٹ کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں،معاشی بحالی و ترقی کےلئے حکومت کےساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
دریں اثنا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کی طویل المدت و پائیدار ترقی کےلئے فریٹ سروس میں سرمایہ کاری ،میگا منصوبوں کی بروقت تکمیل کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عالمی معیار کی فریٹ سروس سے صنعتی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی کےساتھ ریلوے کی سالانہ آمدن میں قابل قدر اضافہ ممکن ہے، ریلوے کے جاری میگا منصوبوں میں مالی ،ادارہ جاتی انتظامات کی پیشگی منظوری کو یقینی بنایا جائے تاکہ تکمیل میں غیر ضروری تعطل و تاخیر سے بچا جا سکے،میگا پراجیکٹس بالخصوص ایم ایل ون، ایم ایل 3اور تھر کول ریل منصوبے کی جلد تکمیل کےلئے وفاقی و صوبائی حکومتیں باہمی تعاون سے کام کریں۔
مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے ملاقات کی،شہبازشریف نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کےلئے نیک تمناو¿ں ،پرتپاک جذبات کا اظہار اور اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی قیادت کےساتھ ہونےوالی انتہائی مفید، بامقصد و نتیجہ خیز ملاقاتوں کا ذکر کیا اورپاک چین ”ہر موسم کی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری“ کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے زور دیادورہ چین کے دوران طے پانے والے اہم فیصلوں اور مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے فوری اور مو¿ثر اقدامات کیے جائیں،بالخصوص چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے،سی پیک2.0 کے تحت خصوصاً زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی، خصوصی اقتصادی زونز (SEZs) اور معدنیات و کان کنی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
معیشت مستحکم ،سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ،بجٹ میں عوام کو ریلیف دینگے،وزیراعظم


















