پشاور: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کے پی میںفارورڈ بلاک ،بانی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں فارورڈ بلاک میں شامل ممبران کی دوسری بیٹھک ہوئی ،20 سے زائد اراکین نے شرکت کی۔
ناراض ممبران نے کہا جامع و قابل عمل حکمت عملی نہ ہونے کے باعث بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں کرائی جا رہی،وزیر اعلیٰ سمیت پارلیمنٹرینز کے اڈیالہ جیل کے باہر بار بار انتظار کے باوجود کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، پارٹی کی جانب سے جاری تحریک غیر منظم و غیر سنجیدگی کی عکاسی کرتی ہے۔
اجلاس میں شریک ممبران نے کہاعلیمہ خان کا موقف خوش آئند ہے، بانی چیئرمین سے وزیر اعلیٰ اور خاندان کی ملاقات ہونے تک بجٹ اسمبلی میں پیش نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کی دوسری بیٹھک،بانی کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان


















