اسلام آباد:(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی کے 27ویں اجلاس سے وزیراعظم شہبازشریف مکمل غیرحاضر ،اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی تمام سیشنز میں شرکت،غیرسرکاری تنظیم فافن نے رپورٹ جاری کردی۔
فافن کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران 26میں سے صرف 12 وزرا حاضر رہے، توجہ دلاو نوٹس پر 8 میں سے صرف 3 وزرا ایک ایک نشست میں آئے،333 اراکین قومی اسمبلی میں سے صرف 66 کی تمام 9 سیشنز میں شرکت،80 فیصد اراکین کم از کم ایک نشست سے غائب رہے۔
قومی اسمبلی کے 27ویں اجلاس سے وزیراعظم مکمل غیرحاضر


















