نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سعودی ریال ،یو اے ای درہم میں بھی دستیاب

کراچی: (بیورورپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں کےلئے خوشخبری ، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سعودی ریال اور یواے ای درہم میں بھی دستیاب ہوں گے،سٹیٹ بینک نے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر کے مطابق سعودی ریال، یو اے ای درہم، امریکی ڈالر اور یورو میں کم از کم سرمایہ کاری ایک ہزار یونٹس پر مشتمل ہوگی، غیر ملکی کرنسیوں میں سرمایہ کاری کو مزید 500 یونٹس کے ضرب سے بڑھایا جا سکے گا،پاکستانی روپے میں سرمایہ کاری کی کم از کم حد 10 ہزار روپے مقرر ہے، ایک ہزار روپے کے ضرب سے اضافہ کیا جا سکے گا۔