فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.73روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1.73روپے یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست کردی گئی۔

سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے کہا اپریل کے مہینے خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے ،توانائی شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا،درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی۔