کراچی (بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے بجٹ منظوری کےلئے سابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بحالی کا مطالبہ کردیا، فاروق ستار نے کہا پارٹی کی سینس یہی ہے کامران ٹیسوری کی بحالی کو ریڈ لائن بنایا جائے، ایم کیوایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے اجلاس میں یہ بات رکھی گئی تو کسی نے اعتراض نہیں کیا، ایم کیوایم کے تمام اراکین اسمبلی متفق ہیں کہ فی الحال اگر 28 ویں ترمیم نہیں لائی جارہی تو کم سے کم بجٹ میں کامران ٹیسوری کی بحالی کو ریڈ لائن بنایا جائے، سیاسی لحاظ سے کامران ٹیسوری کی واپسی اس لیے بھی اہم ہے کہ وہ ببانگ دہل پیپلزپارٹی کوٹف ٹائم دیتے رہے ہیں اور ایم کیوایم کے پاس آئینی عہدہ اس لیے ضروری ہے کہ وہ سندھ حکومت پر چیک اینڈ بیلنس رکھ سکے، کامران ٹیسوری نے بلاتفریق رنگ ونسل 5 لاکھ بچوں کوآئی ٹی تعلیم دی، 10 لاکھ ضرورت مندوں میں راشن بانٹا، رہائشی پلاٹ، لیپ ٹاپ،موٹرسائیکلز، رکشے،موبائل فونز تقسیم کیے، تاجروں،بزنس کمیونٹی اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنے، ایسے شخص کو گورنر سندھ کے عہدے سے بلا وجہ ہٹانا قبول نہیں، رہنما ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے وہ دل بڑا کریں ، ن لیگ کی جانب سے چھوٹی سی قربانی، حق پرستوں ہی نہیں سندھ کے تمام طبقات کوحوصلہ دینے کا سبب بنے گی، ورنہ بجٹ منظوری کو کامران ٹیسوری کی بحالی سے نتھی کیا جائےگا۔
بجٹ منظوری کیلئے کامران ٹیسوری کی بطور گورنربحالی ریڈلائن ہے: فاروق ستار


















