واشنگٹن، تہران (بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مبینہ طور پر اختیارات محدود ہونے کے باعث استعفیٰ دینے کی درخواست کی، رپورٹس کے مطابق مسعود پزشکیان نے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے دفتر کو بتایا اہم فیصلوں کے عمل سے باہر رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں مو¿ثر طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے،بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے ایران کی طاقتور پاسداران انقلاب گارڈز اور دیگر سخت گیر حلقوں کا اثر و رسوخ بڑھنے سے منتخب حکومت کا کردار کمزور ہوگیا ہے جس کے باعث صدر اور کابینہ بڑے فیصلوں سے الگ ہوگئے ہیں،ایرانی حکام نے خبروں کی سختی سے تردید کر دی ، صدارتی دفتر کے عہدیداروں اور پاسداران انقلاب گارڈز سے وابستہ ذرائع نے کہا صدر نے نہ تو استعفیٰ دیا ہے اورنہ ہی انہوں نے ایسی کوئی درخواست کی ہے، صدر مسعود پزشکیان بدستور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ایرانی صدر مستعفی: امریکی میڈیا، پاسداران انقلاب نے تردید کردی


















