لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کاحکم

لاہور (وقا ئع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر” سی ایم لوکل روڈز “پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ، صوبے بھر میں روڈزکے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کےلئے تاریخی اور مثالی پروگرام شروع ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور بحالی پراجیکٹ میں ٹائم لائن، کوالٹی اور شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے لاہور سمیت تمام بڑوں شہروں میں لین اور لائن کی پابندی ضروری قرار دیدیا، مریم نواز نے فیصل آباد، گجرات، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ملتان میں اربوں روپے کے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر اور بس سٹاپس بنانے کی منظوری دے رکھی ہے،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی کےلئے ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، وزیراعلیٰ نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں جدید ٹریفک سسٹم رائج کرنے کاحکم بھی دیدیا، مریم نواز نے کہا پنجاب میں روڈز انفراسٹرکچر کی بہتری اور جدید ٹرانسپورٹ کیلئے اربوں روپے کے میگا منصوبے شروع کیے ، صوبے بھر میں 30,000 کلومیٹر سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی جا چکی ،سیاحوں اور مقامی افراد کی سہولت کےلئے ریسٹوریشن آف روڈز پروگرام کے تحت مری کی اہم شاہراہوں کی بحالی مکمل کی گئی ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں کی پرورش اور کردار سازی میں والدین کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں کہا والدین کے احترام، حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے دن عالمی سطح پر منایا جاتا ہے، دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں،والدین کی محبت، دعائیں اور رہنمائی بچوں کےلئے سب سے قیمتی اثاثہ ہوتی ہے، زندگی میں ہر کامیابی اپنے والدین کی بدولت حاصل کی،میری والدہ اوروالد قائد نواز شریف نے ہمیشہ غریب اور نادار افراد کی خدمت کی تلقین کی، چیف منسٹرپنجاب کا عہد سنبھالا تو والد نواز شریف نے سب سے زیادہ حوصلہ افزائی کی۔