لاہور (وقائع نگار) پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا یا پارٹی کے اندر کوئی فارورڈ بلاک نہیں، سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا ہم جمہوری لوگ ہیں، ارکان کو اختلاف رائے کا حق ہے، تمام فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے، اجلاس میں سب موجود تھے سوائے ان کے جو بیرونِ ملک تھے، یہ سہیل آفریدی کی حکومت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہے، سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے، ہم سب سہیل آفریدی کی حمایت اور حفاظت کریں گے، تمام ایم پی ایز وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کےساتھ ہیں۔
پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرینگے: بیرسٹر گوہر


















