امریکہ کا عراقچی کو اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کواقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کیلئے ویزا دینے سے انکار کردیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کردی ویزا مسائل کے باعث عباس عراقچی نیویارک نہیں جا سکیں گے،اجلاس چینی وزیر خارجہ خارجہ وانگ یی کی زیر صدات ہوگا،اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔