کوئٹہ ٹرین دھماکے میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانا ناگزیر ہے،اقوام متحدہ


نیویارک:(بیورورپورٹ)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتو نیو گوتریس نے بلوچستان میں ٹرین کو نشانہ بنانے والے دھماکے کودہشتگردی کی سنگین کارروائی قرار دےدیا۔

انتو نیو گوتریس نے کہا دہشتگردی کسی بھی شکل یا صورت میں قبول نہیں،عالمی برادری پاکستان کی کوششوں میں ساتھ کھڑی ہے، افسوسناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اور افسوس ہے،زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک تمناﺅں کااظہار کرتا ہوں۔