بیجنگ:(مشرق نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے چین دنیا کےلئے قابل تقلید ماڈل ، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں،دونوں ممالک میںدوستی کی جڑیں بہت گہری ،ہر طوفان کا مقابلہ کیا۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر بیجنگ میں خصوصی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف ،چینی نائب صدر ہین ژینگ نے شرکت کی اور یادگاری کیک کاٹا۔
شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاچین کی 75 برس میں ترقی بے مثال، 2010 کے تباہ کن سیلاب میں چین نے پاکستان کی بھرپور مدد کی، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں کروڑوں افراد غربت سے باہر آئے، خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے چین کی کوششیں قابل تحسین اور صدر شی جن پنگ تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہادوستی کے بہترین دور کو سراہتے ہوئے کہا تعلقات چین ،پاکستان کے عظیم رہنماوں نے انتہائی عزم، خلوص سے استوار کیے،7دہائیوں میں تعلقات اس مقام تک پہنچ چکے مثال ڈھونڈنا مشکل ہے، چین عالمی اقتصادی وعسکری طاقت،پاکستان چین 2جسم نہیں ایک روح اور ایک دل کی مانند ،دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،یقین دلاتا ہوں ایک دن پاکستان میں چینی طرز کے چھوٹے معاشی ماڈل کو نافذ کرنے کے اپنے اہداف حاصل کر لیں گے۔
وزیراعظم نے کہا پاک چین دوستی کی جڑیں بہت گہری ہیں، ہر طوفان کا مقابلہ کیااب ذمہ داری ہے نئی شاخیں پیدا کریں تاکہ آنے والی نسلیں بھی مضبوط تعلقات کی وارث بنیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے معروف چینی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اقتصادی، صنعتی اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
چین دنیا کےلئے قابل تقلید ماڈل ، معاشی طاقت میں کوئی ثانی نہیں،وزیراعظم



















