بی جے پی جہاں الیکشن لڑتی وہاں دنگا، فساد، دھماکے کراتی ہے: وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب

نئی دہلی (مشرق نیوز) بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت من نے نریندرمودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا،بھارتی میڈیا کے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے بھگونت من نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی جہاں الیکشن لڑتی ہے وہاں دنگا، فساد، دھماکے کراتی ہے،ایک منٹ میں دھماکے کے بعد نام پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی کا گجرات والا پرانا ٹریک ریکارڈ ہے، بی جے پی غلط فہمی دور کر لے، پنجاب سے کوئی نفرت کا بیج نہیں بویا جائےگا، بی جے پی کا جس پارٹی نے بھی ساتھ دیا ان کی تباہی ہوئی۔