امریکہ،ایران مذاکرات حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار

واشنگٹن (بیورو رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خطے میں امن کےلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر عالمی سطح پر اعتراف،امریکی ٹی وی سی بی ایس نیوزکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران نے مذاکرات کو حتمی نتیجے تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ، مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال میں خلیجی ممالک اور لبنان جنگ کا حصہ ہیںتاہم صرف پاکستان ہی مسودے کو حتمی شکل میں لانے میں کامیاب ہوا،امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تہران سے واپسی پر مجوزہ مسودہ ایرانی و امریکی قیادت کو جائزے کےلئے بھیجا گیا، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو امریکہ اور ایران دونوں کا اعتماد حاصل ہے، پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی ثالثی کا بنیادی عنصر ہے، امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کے فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کو” مائی فیورٹ فیلڈ مارشل“ قرار دے چکے ہیں، پاکستانی حکومت اور فیلڈ مارشل اسلام آباد مذاکرات کے دوران خلیج کم کرنے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں،سی بی ایس نیوز کے مطابقپاکستان ماضی میں بھی اہم عالمی سفارتی روابط قائم کرانے میں کردار ادا کرتا رہا خصوصاً امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کی بحالی میں پاکستان کی سفارتی کوششیں تاریخی اہمیت رکھتی ہیں۔