اسرائیل مذاکرات ناکام بنانے کیلئے کوشاں ،وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں:ایران

تہران، دوحہ (مشرق نیوز)ایران نے کہا امریکہ کیساتھ فریم ورک تک پہنچ گئے، اسرائیل مذاکرات ناکام بنانے کیلئے کوشاں ،وفد پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے میڈیا بریفنگ میں کہا مذاکرات کے بیشتر موضوعات پر پیش رفت ہوئی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں معاہدہ فوری طور پر طے پا جائےگا، کسی حتمی معاہدے پر فوری دستخط کا امکان نہیں،مذاکرات کا بنیادی مقصد جنگ کا خاتمہ جبکہ جوہری پروگرام کے تفصیلی معاملات پر فی الحال بات نہیں ہو رہی ہے،اسماعیل بقائی نے کہا آبنائے ہرمز کا انتظام ساحلی ممالک کے ذمہ ہے،ایران قومی مفادات کے تحفظ کےلئے بہترین حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے،دریں اثناءایرانی سپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر پہنچ گئے، قطری وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے،برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات خطے میں جاری کشیدگی اور تنازع کے خاتمے کےلئے سفارتی کوششوں کا حصہ ہے،رپورٹس کے مطابق مفاہمتی یادداشت سے متعلق مختصر اعلان متوقع ہے، ایرانی عہدیداروں کے مطابق مفاہمتی یادداشت میں جوہری معاہدہ شامل نہیں ہوگا تاہم آبنائے ہرمز کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق نکات شامل کیے گئے ہیں۔