کراچی: (بیورورپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے شہر قائد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنائیں گے۔
بلاول بھٹوشاہراہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا سیاسی مخالفین کودعوت دیتا ہوں این آئی سی وی ڈی کا دورہ کریں، پورے پاکستان سے لوگ کراچی آنا چاہتے ہیں،این آئی سی وی ڈی میں عالمی معیار کے مطابق مفت علاج کیا جا رہا ہے ، ملک اور صوبے بھر میں منصوبوں کا افتتاح کرتا آیا ہوں،1947 سے لےکر 2008 تک گنتی کریں ترقیاتی کام پی پی دور میں ہوئے،عوام کو پاکستان سٹیل کا تحفہ دیا، شارع فیصل، لیاری ایکسپریس وے پیپلز پارٹی نے دئیے، دل کھول کر دعوت دیتے ہیں آئیں کام کرکے ملکی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کراچی پاکستان کا ہیلتھ کیئر حب ،این آئی سی وی ڈی کا حال دیکھیں 18 ویں ترمیم سے پہلے کیا تھا اب کیا، شہر کے ہر ضلع میں چیسٹ پین یونٹ کھو لے اور عالمی سطح کے علاج کا بندو بست کیا،سیاست میں بےنظیر شہید کی نامکمل جدوجہد کو مکمل کرنے آیا ہوں،عوام مشکل میں ہیں ،معاشی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسرائیل و امریکہ جنگ کا بوجھ دنیا بھر کے غریب اٹھا رہے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جنگ کو ختم کرنے کےلئے محنت کر رہے ہیں ،معاشی مشکلات کو کم کرنے کےلئے سب دعا گو ہیں،پیپلز پارٹی لڑنا بھی جانتی ہے
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنائینگے، بلاول بھٹو



















