چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام ،اپنے خلاف 5 شکایات پبلک کردیں


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا بڑا اقدام، اپنے خلاف 5 شکایات کی تفصیلات پبلک کردیں۔

،سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف پہلی شکایت پشاور ہائیکورٹ کے وکیل صبغت شاہ نے جمع کرائی تھی، شکایت 2016 میں جسٹس یحییٰ آفریدی کےخلاف بطور جج پشاور ہائیکورٹ جمع کرائی گئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایڈیشنل سیشن ججز سلیکشن عمل میں میرٹ کو مدنظر نہیں رکھا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کےخلاف دوسری ،تیسری شکایت کراچی کے شہریوں امجد حسین درانی، کامران خان نے ، چوتھی شکایت وہاڑی کے رہائشی مسعود نے دائر کی تھی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف پانچویں شکایت لاہور ہائیکورٹ کے وکیل امجد محمود نے دائر کی جس میں الزام لگایاگیا ایک وکیل کو دسمبر 2024 میں سپریم کورٹ انٹری پر پابندی عائد کردی گئی، وکیل پر پابندی عائد کرنا مس کنڈکٹ ہے،کونسل نے چیف جسٹس کےخلاف پانچویں شکایت بھی متفقہ طور پر خارج کردی۔