سائنسدانوں نے اون سے ہڈیوں کا علاج ممکن بنادیا

لندن (مشرق نیوز) سائنسدانوں نے طب کے میدان میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے اون سے حاصل کردہ پروٹین سے ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے ٹشو کی دوبارہ نشوونما ممکن بنا دی، جو ہڈیوں کو مضبوط بنانے والے قدرتی پروٹین کے متبادل کے طور پر استعمال ہوسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن کے سائنسدانوں نے اون سے حاصل کیراٹن جانوروں کے ماڈل میں آزمایا اور دریافت کیا کہ اس سے تمام متاثرہ حصوں میں ہڈیوں کی بحالی میں مدد مل سکتی ہے، تحقیق کے نتائج کے مطابق یہ مواد جنریٹیو میڈیسن اور دانتوں کے پروسیجر کیلئے مضبوط متبادل بن سکتا ہے۔

نئی تحقیق میں پایا گیا کہ اون سے حاصل کردہ سٹرکچرل پروٹین زندہ جانوروں میں ہڈیوں کی نشوونما میں مدد کرسکتا ہے، مواد سے ہڈیوں کے ایسے ٹشو پیدا ہوئے جو اس طرح کے علاج کے لیے موجودہ دور میں معیاری مواد تصورکیے جانے والے روایتی علاج کے مقابلے میں صحت مند قدرتی ہڈیوں کے انتہائی مماثل ہے۔

کنگز کالج لندن کی فیکلٹی برائے ڈینٹسٹڑی، اورل اور کرینیوفیشل سائنس کے ڈاکٹر شیرف ایلشاروے نے بتایا کہ ہم پہلی دفعہ یہ دکھانے کیلئے واقعی میں پرجوش ہیں کہ اون سے حاصل کردہ مواد کیسے زندہ جانوروں میں ہڈیوں کے علاج کیلئے کامیابی سے آزمایا گیا ہے۔