وزیر اعظم کا پرنس رحیم آغا خان کے اعزاز میں خصوصی ناشتہ


اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم کے اعزاز میں ناشتے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیااورامن و استحکام ،حکومتوں، بین الاقوامی شراکت داروں کےساتھ تعمیری روابط کے فروغ کےلئے کردار کو سراہتے ہوئے اعلیٰ مقاصد کےلئے پاکستان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان ہمیشہ پرنس رحیم آغا خان پنجم کا دوسرا گھر رہے گا،باقاعدہ دورے پاکستان ، اسماعیلی برادری کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے،وزیراعظم نے پرنس کریم آغا خان چہارم کی ملک کےلئے خدمات کے اعتراف میں پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی پیش کیا۔

پرنس رحیم آغا خان پنجم نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف انسانی ترقی کے اقدامات میں پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔