تہران (مشرق نیوز) ایران کے دورے پر گئے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں رہنماوں نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی اور عباس عراقچی کے درمیان ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری ملاقات ہے۔ پاکستانی کوششیں، مذاکرات اہم مرحلے میں، محسن نقوی 24 گھنٹے میں دوبارہ تہران پہنچ گئے
وزیرِ داخلہ کی گزشتہ روز ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی کا ایک ہفتے میں ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے۔
محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو



















