کرم (مشرق نیوز) وسطی کرم میںخوارج گروپوں میں بھتے کے معاملے پر شدید لڑائی، کمانڈر سمیت 18دہشتگرد ہلاک ہوگئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وسطی کرم کے علاقے مناتو کامران کلے میں پیش آیا،شدت پسند کمانڈر کاظم اور ممتاز امتی گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی،جھڑپ کے دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا،ہلاک ہونے والوں میں شر پسند کمانڈر ممتاز امتی بھی شامل ہے، شدت پسندوں کی لاشیں علاقہ مناتو کامران کلے سے برآمد ہوگئیں،مقامی قبائل نے لاشیں اٹھا کر دفنانے کا عمل شروع کر دیا۔
وسطی کرم ،خوارج گروپوں میں شدید لڑائی، کمانڈر سمیت 18دہشت گرد ہلاک



















