دوحہ: (مشرق نیوز)قطر نے کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوتے ہوئے کہاخطے میں امن کیلئے سفارتی کوششوں میں تیزی لانے کیساتھ علاقائی رہنماوں ، جنگ میں شامل فریقین کے درمیان رابطے تاحال جاری ہیں ، قطر واشنگٹن اور تہران دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے بحران کے حل کی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان قطری وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا پاکستان نے فریقین کو قریب لانے اور مسئلے کا حل تلاش کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ، موجودہ صورتحال میں سفارتکاری ہی کشیدگی کم کرنے کا موثر راستہ ہے،کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز تک رسائی روکنے کا حق حاصل ، بحری آمدورفت ابھی مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکی اور اب تک صرف دو ایل این جی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرنے میں کامیاب ہوئے ۔
قطر کشیدگی میں کمی کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف



















