بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش کی تاریخی مسجدکو مندر قرار دیدیا


نئی دہلی:(مشرق نیوز)مسلم فریق کی درخواست مسترد،بھارتی عدالت نے مدھیہ پردیش میں تاریخی کمال مولامسجد کو مندر قرار دےدیا،بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی ہائیکورٹ نے تاریخی کمال مولا مسجد کو ہندو دیوی ’واگ دیوی‘ کا مندر قرار دیتے ہوئے ہندووں کو عبادت کی اجازت دی ۔

رپورٹ کے مطابق دھار شہر میں واقع تاریخی مقام جسے بھوج شالا کمپلیکس بھی کہا جاتا ہے، کئی دہائیوں سے تنازع کا شکار ہے،عدالت نے فیصلے میں آثار قدیمہ سروے آف انڈیا کی رپورٹ پر انحصار کیا ،عدالت نے مسلم فریق کو متبادل زمین لینے کا حکم دیا تاکہ تاریخی مسجد کی جگہ نئی مسجد تعمیر کی جا سکے،عرب میڈیا کے مطابق فیصلے کے بعد اتوار کو بھوج شالا کمپلیکس میں زعفرانی جھنڈے لہرائے گئے اور ہندو تنظیموں نے دیوی کی عارضی مورتی نصب کر کے مذہبی رسومات ادا کیں۔