لاہور:(وقائع نگار)پنجاب حکومت نے اربن ڈویلپمنٹ کےلئے بین الاقوامی سطح پر نئے اتحاد بنانے کے عزم کا اعادہ کرلیا،پنجاب کے بہترین پراجیکٹ کو عالمی سطح پر پہچان دلانے کےلئے وزیر اعلیٰ مریم نواز وفد کےساتھ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئیں۔
باکو ائیر پورٹ پروزیراعلیٰ، وفد کاڈپٹی منسٹر ڈیفنس انڈسٹری مسٹر مہمان بوکسی سوف نے استقبال کیا ،پاکستان میں آذربائیجانی سفیرخضر فرہادوف ، اہلیہ،آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین ، اہلیہ سمیت استقبال کیلئے ائیر پورٹ پر موجود تھے۔
مریم نواز3 روز دورے کے دوران حکومت آذربائیجان کی سرکاری مہمان ہونگی، وزیر اعلیٰ 17 مئی کو آذربائیجان کے صدر ائیلہام علیوف سے ملاقات ، ورلڈ اربن فورم پر پاکستان کی نمائندگی،باکو اولمپک سٹیڈیم میں ورلڈ لیڈرز سمٹ سے خطاب کریں گی،افورڈ ایبل ہاو¿سنگ سیکٹر میں پنجاب کا منفرد ماڈل” اپنی چھت، اپنا گھر“ ورلڈ اربن فورم میں پیش کیا جائیگا
دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازنے پرامن باہمی طرز زندگی کے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا پرامن باہمی طرز عمل کا عالمی دن منا نے کا مقصد پرامن،پرسکون اورپروقار دنیا کے خواب کی تعبیر ہے،حالیہ عالمی بحران میں پاکستان نے امن پسند ملک کے طورپر شناخت کومستحکم کیا،امن وخوشحالی کے فروغ کےلئے بھرپورخدمات سرانجام دیں،دنیا میں پاکستان کی امن پسند کی شناخت ہر پاکستانی کےلئے قابل فخر ،پرامن،ہم آہنگ،متحد اور یکسو معاشرے کی تشکیل جدوجہد کی ا حساس ہے۔
مریم نواز نے کہاپنجاب میں پرامن ،روادار ی کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کےلئے پرعزم ہیں،اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں مثالی و بہتر ، ہر شہری بلاتفریق رنگ و نسل ،مذہبی تعصب سے بلا تر ہو کر با وقار ،پرامن زندگی گزار سکتا ہے۔
مزید بر آں وزیراعلیٰ مریم نواز نے دہشتگردوں کے حملے میں شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی بیٹی شہید لیڈی کانسٹیبل شکیلہ پرقوم کو فخر ہے،وزیر اعلیٰ نے حملے میں زخمی شوہر اور بیٹے کی جلد صحتیابی کی دعاکی۔
مریم نواز کا دورہ آذربائیجان ،پرتپاک استقبال،خصوصی سرکاری مہمان



















