گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ)عدالت نے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44سال قید کی سزا سنا دی،فیصلہ ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج نے سنایا۔
ملزموں کو22، 22 سال قید اور 14، 14 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ،پراسیکیوشن نے کہا انسانی سمگلرز نے 2 بھائیوں کو اٹلی بھجوانے کے عوض 62 لاکھ روپے لیے،دونوں بھائی کشتی الٹنے سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
لیبیا کشتی حادثے میں ملوث باپ بیٹے کو 44 سال قید،28لاکھ جرمانہ



















