اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،امریکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت سے مطمئن،تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے ملاقات کی،دوطرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے صدر ٹرمپ کے امن ویژن ،ایران امریکہ جنگ بندی مفاہمت کو سراہا اور نائب امریکی صدر کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاپاکستان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات و سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، دونوں رہنماوں نے پاکستان ،امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا، دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح پر رابطوں ،مستقل مذاکراتی عمل کی اہمیت پر زور دیا۔
امریکی معاون وزیر خارجہ پال کپور نے علاقائی ثالثی میں پاکستان کے کردار کو سراہا،دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری ،ترقیاتی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان ،امریکہ تعلقات میں مثبت پیشرفت سے مطمئن،تعاون بڑھانے پر اتفاق



















