اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 افسروں کو ترقی کیلئے ازسرنو زیر غور لانے کا حکم دےدیا، جسٹس انعام امین منہاس نے پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سول سروس سے تعلق رکھنے والے 21 افسروں کی درخواستوں پر فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21 افسروںکی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سینٹرل سلیکشن بورڈ کو پروموشن رولز 2019 کے مطابق ترقیوں پر نئے سرے سے زیر لانے کا حکم دیا، پٹشنرز کے کیسز کا مروجہ طریقہ کار کے مطابق جائزہ لیا جائے اور منفی رائے کی صورت میں واضح وجوہات ریکارڈ پر لائی جائیں۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کالعدم، 21 افسروںکی ترقی کا ازسرنو جائزہ لیا جائے،ہائیکورٹ



















