انطالیہ: (مشرق نیوز)وزیراعظم سے ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر مسعد بولس کی ملاقات ،امریکی صدر کی جانب سے نیک تمناوں کا پیغام پہنچا یا ،خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار اورخوشگوار تعلقات کا ذکر کیا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ کے دہانے پر پہنچنے والی صورت حال میں جنگ بندی کرانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو سراہا،لبنان میں کامیاب جنگ بندی میں بھی امریکی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں خطے کی مجموعی صورت حال، پاکستان کی امن کوششوں، جنگ بندی اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان ،امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خصوصاً تجارت اور معیشت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسعد بولس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیراعظم کےلئے نیک تمناوں کا پیغام پہنچایا اور خطے میں استحکام کےلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے دہشتگردی کےخلاف جنگ، معاشی ترقی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کےلئے پاکستان کےساتھ تعاون بڑھانے میں امریکی دلچسپی کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں عالمی رہنماوں سے بھی خوشگوار ملاقاتیں کیں،ترک صدر رجب طیب اردوان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح کوسوو کی سابق صدر ویوسا عثمانی سے ملاقاتوں میں عالمی ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
پاکستان ،عمان میں پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے
خواتین کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمے داری ہے،اعظم نذیر تارڑ
ایران حوثیوں کی حمایت ختم، جوہری پروگرام کے پرامن مقاصد کو یقینی بنائے،قطر،جرمنی
بلاول بھٹو گورنر راج، ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں ووٹ نہ دیں، پی ٹی آئی
















