اوور انوائسنگ میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی تیز کی جائے،وزیراعظم

اسلام آباد :(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تمام افراد کےخلاف قانونی کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی مسلسل غفلت پر برہمی کا اظہار کیا۔

ایف بی آر کے امور پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا 2017 سے 2022 کے دوران اوور انوائسنگ کامکروہ دھندا چلتا رہا اور متعلقہ ادارے فرائض سے مسلسل غافل رہے، مرتکب تمام افراد کےخلاف قانونی کارروائی تیز تر کی جائے، ٹیکس کا پیسہ قوم کی امانت ،حفاظت فرض اور ایک ایک پائی کا حساب دینا ذمہ داری ہے۔