بیجنگ:(مشرق نیوز)چین، روس نے کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی۔
کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیرخارجہ وانگ یی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ یی نے کہا چین سلامتی کونسل کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے اہم مسائل پر بروقت رابطہ کاری برقرار رکھنے ،مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورت حال بہتر کرنے کےلئے مشترکہ کوششیں، علاقائی امن و استحکام کی حفاظت اور دنیا کےلئے سکیورٹی بحال رکھنے کےلئے روس کےساتھ ملکر کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گہری تشویش ،موجودہ تنازع و آبنائے ہرمز کے مسئلے پر فوجی آپریشن فوری بند اور سیاسی و سفارتی حل کی طرف آنا چاہیے،روس اور چین کوششیں جاری رکھنے اور بات کرنے کےلئے تیار ہیں۔
چین، روس نے خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون کی پیشکش کر دی



















