نیویارک: (بیورورپورٹ)مذہبی آزادی پرقدغنیں،امریکی کمیشن نے بھارت کو انتہائی تشویش والاملک قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کے وائس چیئر مین ڈاکٹر آصف محمود نے کہا ٹرمپ انتظامیہ بھارت کو ”انتہائی تشویش کا حامل ملک“قرار دیتے ہوئے تجارت مشروط کرے،بھارت میں گرجا گھر جلائے جارہے ہیں، مسلمانوں پر پابندی ہے گوشت نہیں کھاسکتے،غیرہندو لڑکیوں سے جبری شادیاں ،ہجوم کے ہاتھوں لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
ڈاکٹر آصف محمود نے کہا بھارت کی 13ریاستوں میں مذہب کی تبدیلی کےخلاف قوانین نافذ ،مذہبی احساسات مجروح کیے جانے کے الزامات غیرمتناسب طور پر اقلیتوں بشمول مسلمانوں و مسیحیوں کو متاثر کررہے ہیں، بھارت سے تجارت مذہب وعقائد کی آزادی سے مشروط کی جائے۔
مذہبی آزادی پرقدغنیں،بھارت کو انتہائی تشویش کاحامل ملک قرار دیاجائے، امریکی کمیشن



















