دہشتگرد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مودی حکومت ،گودی میڈیا پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے شدید تذبذب کا شکار ،آپریشن سندور میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

خفیہ ایجنسی ”را”نے الیکشن قریب آتے ہی پرانی پلے بک کے مطابق مغربی بنگال، آسام و ویگر ریاستوں میں انتخابات قریب آتے ہی فالس فلیگ ڈرامے کے نئے سلسلہ کا آغاز کر دیا،گودی میڈیا کبھی پاکستان کے دیوالیہ ہونے اور کبھی سفارت کاری پربے بنیاد،گمراہ کن بیانیہ تشکیل دے رہاہے۔

”را“ سے منسلک بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس نے بھی بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستانی ریاستی اداروں پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ شروع کر دیا،بھارتی جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو نشانہ بنا کر فالس فلیگ ڈرامے کا ماحول تشکیل دینے کی مذموم کوشش جاری ہے۔