پائلٹ مشن ناکام،2امریکی طیارے، 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ کردئیے،ایران

تہران :(مشرق نیوز)ایرانی فوج نے کہا ہے پائلٹ کو بازیاب کرانے کامشن ناکام،2امریکی سی 130 طیارے، 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ، ڈرونز تباہ کردئیے۔

لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا جنوبی اصفہان کے متروک ایئرپورٹ پر کیے گئے نام نہاد امریکی ریسکیو آپریشن کو ایرانی مسلح افواج نے بروقت و موثر کارروائی سے مکمل طور پر ناکام بنا دیا،آپریشن کے دوران 2 امریکی سی 130 ملٹری ٹرانسپورٹ طیارے اور 2بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز ،ڈرونز کو تباہ کیا گیا،ذلت آمیز شکست سے ثابت ہوا امریکی فوج کو غلبہ حاصل نہیں،کارروائی کے بعد امریکی صدر نفسیاتی جنگ کے ذریعے صورتحال کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم زمینی حقائق ایرانی مسلح افواج کی برتری ظاہر کرتے ہیں۔