تہران،تل ابیب،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے ایران میں دن کی روشنی میں 7 گھنٹے آپریشن کر کے اپنے ایئرمین کو بچالیا،معاہدہ نہ کیا تومنگل ایران میں بجلی گھروں ،پلوں پر حملوں کا دن ہوگا، ایک ساتھ کام مکمل کرینگے۔
ٹروتھ سوشل پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا شدید زخمی مگر نہایت بہادر ایف 15 کے ائیرمین کو ایران کے پہاڑی علاقے سے بحفاظت نکال لیا،ایرانی فوج بڑی تعداد میں ائیرمین کی تلاش میں رہی اور قریب پہنچ چکی تھی،بازیاب ہونےوالا کرنل ،انتہائی خطرناک آپریشن کے ذریعے ریسکیو کیاایسی نوعیت کی کارروائیاں خطرات کے باعث شاذ و نادر ہی کی جاتی ہیں کیونکہ عملے و سازوسامان دونوں کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے کہافورسز نے ایران کی فضائی حدود میں 7گھنٹے گزارے،کارروائی بہادری و مہارت کی شاندار مثال ہے،منگل ایران میں پاور پلانٹ ،برج ڈے ہوگا،سب کچھ ایک ساتھ لپیٹ دیاجائےگا، آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ تم جہنم میں دھکیل دئیے جاو گے،بس دیکھتے جاو۔
دریں اثناامریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوزکو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ایران بات چیت پر راضی ،معاہدہ ہونے کی امید ،رابطے میں رہنے والے ایران کے لوگ ڈیل چاہتے ہیں،مذاکرات کاروں کو محدود وقت تک معافی دے دی ،نشانہ نہیں بنائیں گے۔
امریکی صدر نے کہا فیصلہ کرلیا ڈیل نہ ہوئی توایک جھٹکے میں سب کچھ تباہ کر دیں گے، آپ کو ہر طرف پل ،پاورپلانٹس تباہ ہوتے نظر آئیں گے ،ایران کے تیل پر بھی قبضہ کرلیں گے،ایرانی مظاہرین ،کردوں کو بہت سے ہتھیار بھیجے، میرا خیال ہے کردوں نے ہتھیار اپنے پاس رکھ لئے ۔
پائلٹ کو بازیاب کرالیا،معاہدہ ورنہ منگل ایران میں بجلی گھروں ، پلوں کی تباہی کا دن ہوگا، ٹرمپ


















