عدالتی کمپلیکس میں ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک بھر کے عدالتی کمپلیکس میں ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت قانون و انصاف کمیشن کے اجلاس میں خواتین سائلین کو محفوظ ،باوقار ماحول فراہم کیا جائےگا، ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز میں قانونی معاونت ،میڈی ایشن کی سہولت ہوگی، سینٹرز میں عدالت سے منسلک مصالحت ،خاندانی ملاقاتوں کے انتظامات بھی شامل ہیں، تشدد سے متاثرہ خواتین کےلئے خصوصی سپورٹ سروسز فراہم کی جائیں گی۔

قانون و انصاف کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا خواتین سہولت مراکز کے ڈیزائن کےلئے قومی سطح پر مقابلہ کرایا جائے گا،چیف جسٹس نے شفافیت اور میرٹ پر مبنی لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کردی، منتخب ڈیزائن ویمن فیسلی ٹیشن سینٹرز کےلئے ماڈل قرار دیا جائے گا۔